لاہور میں کم عمر بچوں کے ساتھ سرائے میں بدفعلی کا انکشاف ہوا۔ مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے 6 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ ملزمان بچوں کو آئس کا عادی بناکر مکروہ کام کرواتے۔
لاہور کے سرائے میں ہونے والا مکروہ دھندا بے نقاب ہوگیا۔ کم عمر بچوں سے بدفعلی کروانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان گھر سے بھٹک کرداتا دربار جانے والے بچوں کو ٹارگٹ بناتے ورغلا کر نشے کا عادی بنادیتے اور سرائے میں رہائش دے کر یہ مکروہ کام کرواتے۔ پولیس نے تفتیش کے ساتھ ساتھ دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی، بچوں کے ورثاء سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔