پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایم او یو پر دستخط کیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے سفیر نے متعلقہ وزیر کا دستخط شدہ ایم او یوپاکستان کےحوالےکیا، تقریب میں وفاقی وزرامحمد اورنگزیب، جام کمال اور رانا تنویر بھی موجود تھے، ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میری ٹائم سیکٹرمیں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
قیصر شیخ نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرنے پر ڈنمارک کے مشکور ہیں،میری ٹائم سیکٹر میں ماضی میں کبھی اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں ہوئی،ڈنمارک کی مدد سے گڈانی میں ری سائیکلنگ کا نظام بہترکریں گے،پاکستان میرین اکیڈمی کا نصاب بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔