توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 5اکتوبر تک مؤخر کردی گئی۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے عدالت میں وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہ دینے کا شکوہ کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب پانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ نیب کے آخری گواہ پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی ۔ عدالت نے وکلاء صفائی کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔