بلوچستان میں جاری دہشت گردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کی قربا نیاں لازوال ہیں۔
پاک فوج کےلاتعداد جوانوں اورافسروں نے اپنی جان کی قربانی دے کر وطن عزیز کی ناموس کی حفاظت کی، سرزمین بلوچستان کی مٹی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کئی افسران و جوان دفن ہیں۔
شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےپاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اورجوانوں نےشہداء کےورثاء کےہمراہ شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ان شہداء میں کوئٹہ سےلیفٹیننٹ مسعود الرحمان شہید،ضلع جعفرآباد سےسپاہی نذر محمد شہید،ضلع کوہلو سےسپاہی احمد دین شہید،ضلع صحبت پور سےسپاہی حسن رضا شہید اور ضلع سبی سے سپاہی محمد ہاشم شہیدشامل ہیں۔
قوم کے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،ہمارے شہدا ءکی یہ قربانیاں آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔