الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس 22 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔
ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ایف آئی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ریکارڈ دیں، کاپی کرکے واپس کردینگے۔ امید ہے دس دن تک ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا۔
بیرسٹرگوہر نے ریکارڈ کے حصول تک مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے اںٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت بائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔