چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے اگر ہمارے جج رولز کو فالو نہیں کریں گے تو کون کرے گا ۔ دوسروں کا احتساب کرو لیکن اپنوں کو نہ پوچھیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ میں ڈاکٹر فہمیدہ اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران دیئے ۔
درخواستگزار سجاد علی خان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ پڑھا تو چیف جسٹس نے تفصیلی فیصلے کی تاریخ کے متعلق استفسار کیا۔
وکیل نے فیصلے پر تاریخ نہ ہونے کا بتایا تو چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مختصر حکم کے بعد چھ مہینے گزار کر تفصیلی فیصلہ دیا اس پر تاریخ بھی نہیں ڈالی۔ فیصلوں پر تاریخ نہ ہونے سے عوام کے حقوق متاثر ہوتے ہیں ۔ چیف جسٹس کی زیر سربراہی تین رکنی بینچ نے پٹیشن واپس لئے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔