حال ہی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد کی۔
گوادر کے موسیٰ گوٹھ میں انٹیلیجنس اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 226 گلاک پستول بمعہ میگزین، 34 بیرٹا پستول، 145 عدد 30 بور پستول برآمد کیے گئے۔
برآمد شدہ اسلحہ میں 140 سیپئر میگزین 30 بورپستول اور 324 گلاک پستول کےمیگزین بھی شامل تھے، دہشتگردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
گڈانی سےاعلی کوالٹی غیرملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئربرآمد کی گئیں، گوادر میں ایک اور کارروائی کے دوران 332 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی۔
بلوچستان کےعلاقے وندر اور اوتھل میں 44.5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
پکڑی جانےوالی شراب اورہیروئن کی بین الاقوامی مالیت 60 ملین روپےکےلگ بھگ ہے،پاکستان کوسٹ گارڈزعوام کی خدمت اور ملک کی حفاظت کے لیےہروقت تیار ہے اور ہرقسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہے۔