تحصیل چونیاں، کنگن پور میں کوٹھہ کلاں کے بنیادی مرکزصحت میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ کنگن پور کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے معیاری علاج کی فراہمی کی غرض سے لگایا گیا،میڈیکل کیمپ میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صبح سے شام تک مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے رہے۔
دیہی علاقوں کےلگ بھگ 900 افراد فری میڈیکل کیمپ سےمستفید ہوئے،ان میں میں بچوں اور عورتوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔
کیمپ میں مختلف امراض کی جدید آلات سے تشخیص اور علاج کا بندوبست کیا گیا،ان میں جلد، آنکھوں اور ناک،کان اور گلے کی بیماریاں بھی شامل تھیں۔
مریضوں کو مفت ادویات کےساتھ ساتھ غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کیے گئے،اس کے علاوہ مقامی افراد کومختلف موسمی امراض اور عمومی صحت کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے گئے۔
علاقے کے عوام نےپاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کو بہت سراہا۔