پاکستان نے ویزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازمی قرار دیدیا ہے جس کیلئے ایف آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیاہے کہ دوطرفہ ٹکٹ کیلئےالگ الگ ایئرلائنزٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبرایک ہونالازمی ہے ، دونوں اداروں کی ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، بنکاک،ملائیشیا،دبئی جانےوالوں مسافروں کےلیےہدایات پرعملدرآمدلازمی قرار دیا گیاہے ، ایئرپورٹ پرلوپروفائل کےحامل مسافروں کوہدایات کےتحت لازمی چیک کیاجائے،دوسرےممالک سلپ ہونے کے لیے ایک ہی ایئرلائن کا 2 طرفہ ٹکٹ خریدا نہیں جاتا، ڈی پورٹ مسافروں سےبےدخلی کےاخراجات وصولی میں بھی مشکلات حائل ہیں ۔