صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی سےپشتون تحفظ موومنٹ کےسربراہ منظورپشتین کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کل رات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی تھی اورمیں خودوہاں موجود تھا۔
پشاور میں صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی سےپشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین کی ملاقات امن وامان،خطےکےمسائل کےحوالےسے ہوئی ہے،منظورپشتین نے11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کےحوالےسےآگاہ کیاہے۔
صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی نےصوبائی معاملات،امن اورامان کےحوالےسےبات کی، وزیراعلیٰ نےعوام کےجان ومال کی حفاظت سے متعلق بات چیت کی،صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک پر حکومتی اقدامات پرگفتگوکی گئی ہے۔