اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے سسٹم کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کے سلسلہ میں آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 30 ستمبر2024 کو صبح 07:00 بجے تا دن12:00 بجے تک اسلام آباد سرکل کے علاقوں آئی ٹین ٹو، آئی ٹین ون، آئی الیون ون ،کرپا، فراش ٹائون، طفیل شہید روڈ، جھنگی سیداں، اٹھال، شاہ پور، ٹریٹ، ٹی اینڈ ٹی، بہارہ کہو۔I، بہارہ کہو۔II، اپر ٹوپہ، پتریاٹہ، پی اے ایف فیڈرز ، راولپنڈی کینٹ سرکل، نیو کلیام، اولڈ کلیام،جھٹہ ہتھیال، بسالی، انڈسٹریل ایریا، بھل، گمٹی، جرار کمیپ، خصالہ، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک، کار چوک، حنیف شہید، سہالہ کالج، ماڈل ٹائون فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،کٹاریاں، ہولی فیملی، ایف بلاک، بنی، فاروق اعظم روڈ، شمس کالونی،
ذیشان کالونی، بھڈانہ، ڈھوک حسو، پیرودھائی، قائد آباد، مسلم آباد، گلزار شہید، احسن آباد، انڈسٹریل، سوشل سیکورٹی، باغ سرداراں فیڈرز، اٹک سرکل، پنڈ پران، ویلی،گلشن صحت، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، پسوال فیڈرز،چکوال سرکل،بشارت، ڈھوڈا فیڈرز، جہلم سرکل،چھپر شریف، بابا شہید،کیپٹن نثار شہید، منگلہ ایکسپریس، مدو کالس،کرنل محمد اکرم اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر پیشگی معذرت طلب کی ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بحال کی جاسکتی ہے ۔