پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ اندرونی کہانی سماء سامنے لے آیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز آمنے سامنے آگئے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے یا نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کی کوچز کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی جس کے دوران چند کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے پر سلیکشن کمیٹی نے زور دیا جبکہ ایک غیر ملکی کوچ ٹس سے مس نہ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ہیڈ کوچ نے سلیکشن کمیٹی کو نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور بنگلہ دیش سیریز اسکواڈ سے کسی کو باہر کرنے سے منع کیا۔
سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ایک ہیڈ کوچ کے درمیان بحث و مباحثہ بھی ہوا جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی کے سخت فیصلوں پر بھی کوچز تب ناراض ہوئے۔
سنٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے چند کھلاڑیوں کو ڈی موٹ کیا جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کی کیٹگری میں ردوبدل پر بھی کوچز اور سلیکشن کمیٹی نے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔
سلیکشن کمیٹی نے چند کھلاڑیوں کو بی سے ڈی کیٹگری میں منتقل کیا جبکہ کوچز نرم دلی سے کام لینے کے حق میں تھے۔
سنٹرل کنٹریکٹ پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کرگیا جس پر ایک غیر ملکی ہیڈ کوچ نے بھی استعفیٰ دینے کی ٹھان لی تھی۔