پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے ٹرائبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پشاور میں ٹرائبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
شرکاء نے پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
شرکاء نے ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے و قربانیوں سمیت علاقائی امن و سلامتی میں کلیدی کردار کو مثالی قرار دے کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
طلباء و طالبات نے مختلف سپورٹس ایونٹس جیسے رسہ کشی ، والی بال ، فٹ بال ، پسٹل شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کور کمانڈر نے نوجوانوں اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ کور کمانڈر نے ایونٹس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتی ہے، پاک فوج کی ضم اضلاع میں تعلیم کے لیے کوششیں مثالی ہے، ضم اضلاع کے مشران و نوجوان یک جان ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صدر ٹرائیبل یوتھ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ضم اضلاع میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر قبائلی عوام پاک فوج کے شکر گزار ہے۔