سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی ہوئی ہے جو کہ اگلے دو ہفتوں کیلئے کرہ ارض پر رہنے والوں کو کھلی آںکھ سے دکھائی بھی دے گا۔
سپارکو کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دم دارستارہ س’وچن شان اٹلس ‘جنوری 2023 میں چین کی سوچن شان آبزرویٹری نےدریافت کیا تھا، دمدارستارہ نظام شمسی کےمضافات سے چکرلگاتا ہوا 80 ہزار سال بعد دوبارہ واپس آیاہے، دم دارستارہ اگلےدوہفتوں کیلئےکرہ ارض پررہنےوالوں کوکھلی آنکھ سےمشاہدےکاموقع فراہم کرےگا، آج کل مشرق کی سمت افق سےمعمولی اونچائی پرسورج نکلنےسےایک گھنٹہ پہلےدکھائی دےگا،12 اکتوبرکےبعددم دارستارہ مغرب کی سمت سورج غروب ہونےکےچند منٹوں بعد دکھائی دے گا، نایاب موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اورقدرت کےاس حسین نظارےکو زندگی بھریاد رکھیے۔