مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں 3سو روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق تین سوروپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 256 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 663 ڈالرز ہوگیا۔