جی پی آئی اور لمز کی جانب سے پنجاب بھر میں بھل صفائی مہم کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جی پی آئی اور لمز نے بھل صفائی مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہنے کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا۔
بھل صفائی مہم کا آغازجنوری 2024میں کیا گیا تھا جس کے دوران پنجاب میں 22،000 نہری میل اراضی پہ پھیلے نظام آبپاشی کو صاف کیا گیا
اس مہم میں 13 سے 14 لاکھ ایکڑ اراضی کوسیراب کیاگیا،اس مشق کےدوران جی پی آئی اورلمز نے سیٹلائٹ اورڈرونز کےذریعےبھل صفائی کی نگرانی کی اورمحکمہ آبپاشی کے ہمراہ مثبت نتائج کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
اس تقریب میں وزیر آبپاشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ان کے ہمراہ سیکریٹری آبپاشی اور پنجاب کے تمام چیف انجینیرز اور XENs نے بھی شرکت کی
وزیر آبپاشی نے بھل صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور محکمہ آبپاشی اور لمز کی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام کرنے کی تاکید کی، تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔