پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 207,900 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 181,500 روپے فی تولہ ہوگئی۔
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 178,240 روپے ہے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 168,730 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔آج سونے کی قیمت میں2 ہزار سے زائد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 16 ڈالر بڑھکر 1872 ڈالر ہوا جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعدگزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈائون کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔