شرقپور میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے چھریاں مار کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کی اپنی بیوی سے معمولی نوعیت کے معاملے پر لڑائی ہوئی جس پر بیوی طیش میں آ گئی اور چھری لے کر شوہر پر چڑ دوڑی، اس نے شوہر کے سینے پر وار کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لے لیاہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیاہے ۔ شوہر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔