پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو 16 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔