قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کردی۔
حکام کے مطابق پولیو وائرس کا نیا کیس بلوچستان کے ضلع پشین میں سامنے آیا جہاں ڈھائی سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
اداراہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔