پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 33 پیسے پر آ گیا۔