پاک فوج ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے
پاک فوج بالخصوص نوجوانوں اور طلبا کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کیلئے بھی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے،پاک فوج نے حال ہی میں ایس آئی ایف سی کے اشتراک سےافراط زر سےنمٹنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کے ہدف کے طور پر شناخت کیا
اس تناظرمیں پاک فو ج کے تعاون سے ڈیجیٹل میدان میں فوج کے اہلکاروں کے زیر کفالت افراد کو بااختیار بنانے میں ایک اہم کوشش جاری ہے۔
اوکاڑہ کینٹ میں آرمی چیف کے وژن کےمطابق قائم کئے گئے البرق ای بزنس سینٹر نے ای لرننگ اور ای بزنس کی مہارتوں کو بڑھانے کے ذریعے کمائی کی طرف راغب کیا
24 جنوری سے اب تک 140 طلباء کو رہنمائی دی گئی جنہوں نے انفرادی طور پر 3ہزار ڈالر سے زائد تک کی کمائی کی۔
البرق ای بزنس سینٹر کےسابق طلباء کی جانب سے 15 سے زائد کمپنیاں لانچ کی گئیں جنہیں مزید ترقی کے لیے قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کیساتھ جوڑا جا رہا ہے
فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے سے نہ صرف معاشی خوشحالی کی راہیں کھل رہی ہیں بلکہ ڈیجیٹل دور میں جدت اور خود انحصاری کے کلچر کو فروغ بھی مل رہا ہے
پاک فوج اور ایس آئی ایف سی کا باہمی اشتراک جہاں دیگر شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہاہے وہیں آئی ٹی کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی نظر آرہی ہے