تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے کم ہو کر 277 روپے 68 پیسے پر آگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کا بھاؤ 277 روپے ، 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 ہزار 643 کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا تاہم بعد میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی۔