پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گرگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔