ایک روز کی کمی کے بعد مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 11 سو روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد بھاو 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 2 لاکھ 14 ہزار 550 روپے ہیں۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔