تحریک انصاف راولپنڈی میں 28 ستمبر کے جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو این او سی دینے کی درخواست آج جمع کروائے گی۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم جلسہ کےاین اوسی کے معاملے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع بھی کرے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کیلئے راولپنڈی کے تین مقامات تجویز کرے گی۔ جن میں لیاقت باغ،علامہ اقبال پارک اوربھاٹاچوک شامل ہیں ، ان میں سے کس ی ایک مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی۔
این او سی کیلئے درخواست راولپنڈی کے تنظیمی عہدیداران کی جانب سے جمع کروائی جائے گی، تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسہ کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس میں بیرسٹرگوہر، عمرایوب، سلمان اکرم راجہ، شبلی فراز، وقاص اکرم اور صوبائی صدور سمیت دیگر مقامی عہدیداران شامل ہیں۔