دبئی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافے کا رجحان ہے، 24 قیراط سونے کے نرخ 1.75 درہم اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 226.75 درہم پر پہنچ گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ ہوا، 11 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1.75 درہم اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 226.75 درہم پر پہنچ گئی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 225.00 درہم تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں تین روز کے دوران 3.25 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی مزید 1.50 درہم اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 209.75 درہم ہوگئے، گزشتہ روز اس کے نرخ 208.50 درہم تھے۔
دبئی میں 6 اکتوبر سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 6.50 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔