پاکستان کے معروف ترین ماہر علم نجوم نے سال 2025 کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور اچھا قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہر علم نجوم سید علی زنجانی نے سماء ڈیجیٹل کے پروگرام ’ میری سہیلی ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سات ستارے اکھٹے ہو رہے ہوں ، یہ 2019 ، 2022 ہوئے اور اب 2025 میں بھی ہونے جارہاہے ، جب بھی یہ ایونٹس ہوتے ہیں تو دنیا میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، پاکستان میں 2019 کے بعد سے چیزیں اس طرح متاثر نہیں ہوا جس طرح کورونا کی وجہ سے پوری دنیا ہوئی ، 2021 اور 2022 کے ایونٹس کے بعد پاکستان میں کافی تبدیلیاں ہوئی، سات ستاروں کا اکھٹا ہونا اس چلتے ہوئے تسلسل کو توڑے اور 2025 میں نئے تسلسل کا آغاز ہوگا، ، پاکستان میں سرمایہ کاری اس وقت اور 2025 کے اس ایونٹ کے بعد محفوظ ہو گی، پاکستان کا اپنا مقدر کا ستارہ بھی 19 سال کیلئے اچھی پوزیشن پر جانے لگا ہے ، پاکستان اچھے دور کی طرف جارہاہے ، بیرون ملک جانے والوں کیلئے بھی اچھا ماحول ہے ، بیرونی سرمایہ کاری بھی آتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔