پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا۔
پنجاب حکومت اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے درمیان جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں اور پنجاب حکومت نے 7 جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ( یو ای ٹی ) ہوں گے۔
ڈاکٹر احمد شجاع یونیورسٹی آف گجرات ، ڈاکٹرعاکف انور چوہدری یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور ڈاکٹر محمد عنایت اللہ کو یو ای ٹی ٹیسکلا کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا۔
خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یارخان کے وائس چانسلر ڈاکٹرعامر اعظم ہوں گے جبکہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کو تعینات کیا گیا ہے۔