آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی سے ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہوگئی ہے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی کے بعد ریٹ 2ہزار 950 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔