پنجاب حکومت نے ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کرالیا۔ 5 سے 10 کاشتکاروں پر مشتمل ویجیٹبل فارمر گروپ بنایا جائیگا۔ جن کوبیج، کھاد، ڈرپ اریگیشن اورسولرائزیشن پر سبسڈی ملی گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں دوہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پراجیکٹ لانچ کیاجائے گا۔
آف سیزن کاشت سے پنجاب میں 6 ماہ پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی۔ کہروڑپکا، رحیم یار خان، وہاڑی اور راجن پور میں پیاز جبکہ خوشاب، چکوال، پنڈی اور جہلم میں آف سیزن ٹماٹر کی کاشت کا پلان مرتب کیا گیا ہے۔
کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں ایگری کلچر مشینری رینٹل سروسزشروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹریکٹر،ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کوکرائے پر میسر ہوگی۔
صوبے کے 67 سے زائد مقامات اورزرعی مشینری کے انتخاب کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔