بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا۔ عمائدین نے امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے روک تھام اور اس سلسلےمیں حکام کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ مشران اور عمائدین نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔