پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام شیخوپورہ کے علاقے کالا کھاتائی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
شیخوپورہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات مہیا کی گئیں۔ علاؤہ ازیں ویکسینیشن اور پینے کے صاف پانی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
فری میڈیکل کیمپ سے 216 افراد نے استفادہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مقامی لوگوں اور کیمپ میں موجود مریضوں نے علاقہ میں پنجاب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور عوامی فلاح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور فورس کا شکریہ ادا کیا۔