افواجِ پاکستان کے بہادرجوان وطن پہ جان نثار کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
ایسے ہی پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایک بہادر پائلٹ کے بارے میں میں میجر (ر) عامر مشتاق چیمہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ستمبر 1965 کی جنگ میں لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے چھم کے علاقے میں ایک بھارتی چیک پوسٹ پر ہیلی کاپٹر لینڈ کیا، یہ ایک لائٹ مشین گن کا بھارتی مورچہ تھا جہاں کچھ سکھ فوجی تعینات تھے۔
لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے ایک بہترین حکمتِ عملی بنائی اور بھارتی فوجیوں کو چکما دیا کہ انہیں گھیرے میں لے لیا گیا ہے تو وہ ہتھیار ڈال دیں ۔ بھارتی افواج نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے مورچے پر موجود فوجیوں کو یرغمال بنا کر پدھار کے مقام پر پاک فوج کے میس پہنچا دیا، لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر کو اُن کی بہادری پر ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کی تاریخ بہادری کی ایسی بیشمار مثالوں سے بھری پڑی ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے آگے چل کر میجر جنرل کے عہدے تک ترقی پائی، لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر 1975 سے 1977 تک صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر رہے، لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر 1993 سے 1996 تک وفاقی وزیرِداخلہ رہے۔