نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دیدی۔
نگران وفاقی کابینہ کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور مشیروں کی شرکت۔ نئے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری طاہرجاوید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور توانائی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری دے دی،پی آئی اے کی نجکاری کے لیےفنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دیدی۔کابینہ نے ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کردی۔بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔امن و امان کی صورتحال پرکابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیرداخلہ نے ملکی داخلی اور خارجی صورتحال پربریفنگ دی۔9 نکاتی ایجنڈے پرغور،اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔