سیل اور ڈسکاونٹ کے گُمراہ کُن اعلانات پر کمیٹیشن کیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیا۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نےمختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے "سیزن کی اختتامی سیل" کے نام پر ڈسکا ونٹ کے نام پر گُمراہ کُن اشتہرات اور اعلانات پر بیس مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردئے ہیں۔ کمیشن نے ڈسکاونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن نےروالپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف ماکیٹوں کا سروے کیا۔ سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ’ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ‘ اور تیس فیصد تک‘ کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں۔
تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاوٗنٹ، جس بارے اعلان کیا گیا، وہ کسی بھی ہی کم مقبول پراڈکٹ پر آفر کیا گیا ہے، جب کہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاوٗنٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔ یہ رٹیلر اسٹور،ڈسکاونٹ کے گمراہ کن اعلان اور اشتہارات صرف صارفین کو راغب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں، جن سےخریداری کرتے وقت صارفین کو الُجھن اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
ایسے اشہارات اور اعلانات،ایڈورٹائزنگ کی ایک ایسی سرگرمی ہےجس میں ایک کمپنی اپنی پراڈکٹ کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت کی تشہیر کرتی ہے جس کا مقصد صارفین کو راغب کر کے، لیکن اصل میں تشہیر کردہ اشیاء کے بجائے اپنی کمتر یا متبادل سٹاک کا خاتمہ ہوتا ہے۔کسی اشہاء یا پراڈکٹ کی۔
تاہم سی سی پی کےسروےمیں یہ مشاہدہ بھی کیاگیاکہ کچھ برانڈز تمام یامخصوص اشیاء پر ڈسکاوٗنٹ کی واضح اور درست معلومات فراہم کر رہے تھے، جس کو کمیشن کی جانب سے سراہا گیا۔کمپٹیشن کمیشن تما رٹیل برانڈز کو تنبیہ کرتا ہےکہ وہ ڈسکاوٗنٹ کی پیشکش کے دوران اشیا کی اصل قیمت میں کمی اور دستیاب سٹاک بارے میں درست معلومات فراہم کریں اور اگر ڈسکاونٹ کی شرح بتایا مقصود ہےکہ واضح اعلانات کریں۔ مبہم اور غیر واضح اعلانات پر کمٹیشن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائ جا سکتی ہے۔
کمیشن نےصارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاوٗنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ وہ گمراہ کُن مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بنیں۔