فیصل آباد میں نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر دو لڑکیوں کو قتل کردیا اور سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
جڑانوالہ میں قتل ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی جہاں انکا پوسمارٹم جاری ہے، تاہم مرنے والی کسی لڑکی کی بھی شناخت نا ہو سکی۔
دوسرے واقعہ میں ڈی ٹائپ میں دو کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر 2 لڑکیوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔