پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔