پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 72 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے ، 24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہو گئی ہے ۔22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 763 روپے ہے ۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوا، سونا 35 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2612 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے ۔
تاہم مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور 2950 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے ۔