ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 57 مریض سامنے آگئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور بہاولپورسے ایک ایک ڈینگی بخار کا مریض رپورٹ ہوا ہےچوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سے ڈینگی بخار کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ گزشتہ سات روزمیں پنجاب سے 293 کیسزسامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبے میں اب تک ڈینگی کے آٹھ سو تینتالیس کیسزرپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق انتظامات مکمل ہیں،تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔