لاہور میں تحریک انصاف کا 21 ستمبرکومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے معاملے پر ضلعی حکومت جلسے کی اجازت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جلسے کی اجازت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) کیجانب سے پولیس اجازت کیلئےمانگی گئی رپورٹ کو بھی 2روز گزر گئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ لاہور کو پی ٹی آئی کی طرف سے اب تک 3درخواستیں موصول ہوئیں۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جلسے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے تیسری درخواست 16ستمبر کو دی، درخواست کے مےن میں سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اکمل باری کی درخواست کا حوالہ دیا گیا، درخواست میں عمر ایوب کی درخواست کا حوالہ دیا گیا ہے۔
لاہور میں جلسے کے حوالے درخواستگزار اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے گزارش کی کہ دونوں درخواستوں کو تیسری درخواست میں ضم کیا جائے ، جلسہ 22ستمبر کی بجائے 21ستمبر کو کروانے کی اجازت دی جائے ۔