میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے پیش نظر پنجاب کے 12 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ب22 ستمبر کوامتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 لاگو ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال،راولپنڈی،سرگودھا،گجرات،رحیم یار خان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی جائے گی۔
امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا،تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے سو گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
امتحانی مراکز اور اردگرد ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر بھی پابندی ہوگی، امتحانی مراکزاور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔