25 اور 26 اگست کی شب کو بلوچستان کے علاقے راڑہ شم میں جس طرح بے گناہ مزدوروں کو بےدردی سےشہید کیا گیا قابل مز مت ہے۔
اس افسوس ناک سانحہ میں ملتان کےمحمد وسیم شہید بھی شامل ہیں جو روزی کمانے کے لیے بلوچستان جایا کرتے تھے،محمد وسیم شہید بلوچستان سے اپنے نواحی علاقے واپس آرہے تھے کہ خوارجیوں نے انہیں گاڑی سے اتار کر بے دردی سے سینے پر گولیاں چلا کر شہید کر دیا۔
لواحقین اور مکین علاقہ نے اس دہشت گردانہ کارروائی پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔ دہشت گردوں نے جس بے دردی کے ساتھ قتل کیا ایسی حرکت کوئی انسان نہیں کر سکتا۔
انہوں نےحکومت سے اپیل کی کہ ان درندوں اور انکے سہولتکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جاے۔