سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں امریکی عدالت نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے سابق سربراہ سامت گوئل کو طلب کرلیا۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق بھارتی اہلکاروں کو سمن نیویارک کی مقامی عدالت جاری کیا ہے۔ گذشتہ روز سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کیا تھا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی درخواست میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول۔ نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا ہے۔وکیل گرپتونت سنگھ کا کہنا تھاکہ قتل کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہیں۔