سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے دعوت پر انکے رہائش گاہ پہنچ گئے۔
رہائش گاہ آمد پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، صحافی کے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصر نے میرے بہت کھانے کھائے،اس لئے آیا ہوں۔ مولانا کے جواب پر لوگوں نے قہقہے لگادیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر عارف علوی ملاقات کے لئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔