مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت دوسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس جمعرات کو پھر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی، قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔