اقوام متحدہ کی ای گورننس درجہ بندی میں 14 درجے بہتری کے بعد پاکستان 136 ویں نمبر پر آگیا۔
اقوام متحدہ نے ای گورننس سے متعلق ممالک کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی چودہ درجے بہتری ہوئی ہے اور یوں پاکستان 136 ویں نمبرپر پہنچ گیا ہے۔ ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ درجہ بندی میں شامل ہوا ہے۔
سن 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا جبکہ اس سال پاکستان کی ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، اور ملک اٹھاسی ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو صفراعشاریہ تین چھ سے بڑھ کر صفر اعشاریہ چار نو ہو گئی ہے۔
وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ میں بہتری کے لیے وزیراعظم کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔