فیصل آباد میں پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بجائے طالب علموں کو ہی جعلی مقابلے بنا کر گولیاں مارنے لگی۔
، الیٹ فورس نے میلاد سے واپس آتےموٹرسائیکل سوار لڑکوں کو گولیاں مار کر پولیس مقابلے کا رنگ دیا جعلی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے دونوں طلبا شدید زخمی ہوگئے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر دوست آرہے تھے، پولیس نے گاڑی سے ٹکر مارکر گولیاں ماری اور مقابلہ بنا دیا۔ نویں جماعت کے طلبا ہیں، بچوں پر فائرنگ کے لیے آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں۔
لڑکوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کی جائے۔