پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 8 ویں روز تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس 154 پوائنٹس بڑھکر 48293 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں86 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔