سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگل کو سابق صدر عارف علوی ملاقات کے لئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں اہم سیاسی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔
بعدازاں، ملاقات ختم ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدرعارف علوی کو الوداع کیا۔